کمالیہ :اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کمالیہ :اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کمالیہ(نمائندہ دنیا )پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے بازار میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی خریدار ریٹ سن کرپریشان ،کوئی پوچھنے والا نہیں، رمضان کی آمدآمد ہے اس دوران پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے کی وجہ سے بازار میں اشیائے خرد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

 دکاندار اپنی من مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں چیک کی جائیں تاکہ عام شہریوں کو روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیا سستے داموں میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں