ٹو بہ ٹیک سنگھ:رمضان سے قبل ناجائز منافع خور متحرک

ٹو بہ ٹیک سنگھ:رمضان سے قبل ناجائز منافع خور متحرک

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ میں ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے ،جنہوں نے اشیا ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کی ‘‘ ریہر سل ’’ شروع کر دی ہے۔

اوراشیا خورد و نوش سمیت پھل فروٹ کے نرخوں میں یکا یک ہو نے والے اضافہ سے صارفین کی قوت خرید بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے ،جبکہ قیمتوں پر قابو پانے کیلئے سر کاری سطح پر قائم شدہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور دیگر متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں اپنا فعال کر دار ادا کر نے میں بری طرح ناکام ہیں ،ذرائع کے مطابق پرائس کنٹرول افسروں کی فوج ظفر موج کی عدم تو جہی کے باعث ان دنوں ضلع بھر میں مصنوعی گراں فروشی عروج پر پہنچ چکی ہے ،جس سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے ناجائز منافع خور دکاندار صارفین سے من مرضی کے نرخ وصول کر نے میں مصروف ہیں ،جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کر نے والوں نے اشیا خورد و نوش کی سپلائی محدود کرتے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں