پی ایچ اے اور انتظامیہ وال چاکنگ ختم کرنے میں ناکام

پی ایچ اے اور انتظامیہ وال چاکنگ ختم کرنے میں ناکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ شہر کو وال چاکنگ سے پاک کرنے میں ناکام ہوگئی شہر میں مختلف دیواروں اور انڈر پاسز میں وال چاکنگ موجود ہے۔

 جس سے خوبصورتی گہنا رہی ہے ۔پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کی عدم توجہ کے باعث شہر کے مختلف رہائشی و کمرشل علاقوں اور انڈر پاسز میں بھی وال چاکنگ کی گئی ہے بعض جگہوں پر تو غیر اخلاقی جملے بھی تحریر کیے گئے ہیں  شہر کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے لیکن انتظامی افسروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں