2نجی کمپنیوں کا کاروبار کی آڑ میں ٹیکس فراڈ کا انکشاف

2نجی کمپنیوں کا کاروبار کی آڑ میں ٹیکس فراڈ کا انکشاف

فیصل آباد(خصوص رپورٹر)ریجنل ٹیکس دفتر میں رجسٹرڈ دو نجی کمپنیوں کا کاروبار کی آڑ میں ٹیکس فراڈ کا معاملہ سامنے آگیا کمالیہ اور فیصل آباد کی دو کمپنیوں نے کروڑوں روپے کا فرضی کاروبار ظاہر کیا۔

 فیصل آباد اور کمالیہ میں کام کرنے والی دو مختلف نجی کمپنیوں نے جعلسازی سے کروڑوں روپے کا فرضی کاروبار ظاہر کرکے بوگس ریکارڈ کی بنیاد پر ریفنڈز ایڈجسٹمنٹ بھی حاصل کر لی غیر قانونی ریفنڈز ایڈجسٹمنٹ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا گیا ایف بی آر کی جانب سے تحقیقات میں معاملہ سامنے آگیا جس پر کمشنرایف بی آر لائل پور زون جعفر رضا کاظمی نے فیصل آباد اورکمشنر جھنگ زون نے کمالیہ کی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا دونوں کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں