حکمران اسرائیل کیخلاف سخت اقدام اٹھائیں:روح اﷲ

حکمران اسرائیل کیخلاف سخت اقدام اٹھائیں:روح اﷲ

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)وحدت المسلمین ضلع جھنگ کے صدر روح اﷲ کاظمی نے پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کی فلسطینی مسلمانوں پر مظالم پر خاموشی قابل تشویش ہے ۔۔

، جاری مظالم پر اقوام عالم خاموشی توڑدیں اوراسرائیل جارجیت کے خلاف سخت اور عملی موقف اپنائیں،مسلم امہ کے ساتھ ساتھ اب تو یورپ اور امریکہ میں بھی فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم پر آواز بلند ہونا شروع ہو چکی ہے ہمارا افواج کے سربراہان اور حکومت میں بیٹھے افراد سے مطالبہ ہے کہ فلسطین کی عملی طور پر امداد کے لیے قدم بڑھایا جائے اور فلسطین کے معاملے پر اسرائیل کو دوٹوک جواب دیا جائے 35سال کی طرح اس ماہ صیام کے آخری جمعہ کو بھی بطور یوم القدس منائینگے ضلع بھر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا اس پر مولانا اسد رضا، ناصر عباس قمی، ریاض حسین مقدسی،مولانا عباس جوادی،مولانا علی رضاروحانی، اطہر عباس شیرازی نائب صدر وحدت المسلمین ضلع جھنگ بھی موجود تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں