مہنگی گندم امپورٹ کرنیوالے کسانوں کو 3900روپے من دینے پر تیار نہیں،سکندر حیات

مہنگی گندم امپورٹ کرنیوالے  کسانوں کو 3900روپے من  دینے پر تیار نہیں،سکندر حیات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صدر کسان بچاؤ تحریک سکندر حیات نے کہا ہے کہ حکومت کو گندم کی خریداری کے حوالہ سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔۔

 مہنگے داموں گندم امپورٹ کرنیوالے کسانوں کو 3900روپے فی من دینے کو تیار نہیں جس کا خمیازہ آئندہ پوری پاکستانی قوم کو بھگتنا ہوگا موجودہ صورتحال میں اخراجات بھی پورے ہوتے نظر نہیں آ رہے ،وفاقی و صوبائی ادارے اس بات کی تحقیق کریں جب ملک میں گندم کے وسیع ذخائر موجود تھے تو باہر سے مہنگے داموں گندم کیوں منگوائی گئی اس ملک کا دیوالیہ نکالنے والی کمیشن مافیا کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی گندم ہر شخص کی ضرورت ہے۔ اور یہ ضرورت کاشتکار پوری کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے اب پاکستان میں کمیشن مافیا کی وجہ سے کسان رُل رہے ہیں جو ایک المیہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں