مکان پر قبضے کی کوشش ،گھر کا قیمتی سامان مبینہ طو رپر چوری

مکان پر قبضے کی کوشش ،گھر کا  قیمتی سامان مبینہ طو رپر چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مکان پر قبضے کی کوشش کے دوران گھر کا قیمتی سامان مبینہ طو رپر چوری کرلیاگیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے چک نمبر 282 گ ب کے رہائشی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اللہ دتہ اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیا اور اس دوران گھر سے نقدی، موبائل، اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری کرلیاگیا۔  ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں