نوسربازوں نے شہری کے اکائونٹ سے رقم نکال لی

نوسربازوں نے شہری کے اکائونٹ سے رقم نکال لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے شہری کے اکائونٹ سے رقم نکال لی۔ تھانہ منصور آبادکے علاقے جھمرہ روڈ پر واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم سے فیضان رقم نکال رہا تھا کہ۔۔۔

اس دوران نامعلوم ملزموں کی جانب سے دھوکہ دہی سے اسکا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرلیاگیااور بعد ازاں اسکے اکائونٹ سے رقم نکال لی گئی۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ منصور آبادکے ہی علاقے میں کشمیر پُل کے قریب کامران نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے کال کرنے کے بہانے اس سے موبائل فون لے لیا اور دھوکہ دہی سے موبائل لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں