لائلپور میوزم عدم توجہ کا شکار ، قیمتی نوادرات نمائش کی جگہ نہ ہونے پر خراب ہونے لگیں

لائلپور میوزم عدم توجہ کا شکار ، قیمتی نوادرات نمائش کی جگہ نہ ہونے پر خراب ہونے لگیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کا واحد میوزیم سیاسی رسہ کشی اور انتظامی عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ گیا ،میوزیم کا باقاعدہ افتتاح ہوا اور نہ ہی کوئی تاریخ دان یا متعلقہ ماہر تعینات ہوسکا۔۔۔

میوزیم کی قیمتی نوادرات نمائش کی جگہ نہ ہونے پر خراب ہونے لگیں، میوزیم سے ملحقہ لائبریری کو بھی نڑوالہ چوک منتقل نہ کیا جاسکا ۔سابق کمشنر فیصل آباد طاہر حسین نے 2011 میں میوزیم کے لیے خصوصی کاوش کی ۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سرگودھا میاں عتیق کو ٹرانسفر کروا کرفیصل لائلپور میوزیم میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر ذمہ داریاں دی گئیں میوزیم کی نوادرات کیلئے ساندل بار کے 43دورے کیے گئے اورعوامی سطح سے نوادرات جمع کیے گئے 2012 میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے افتتاح کرانے کی کوشش کی گئی لیکن وکلا احتجاج پر افتتاح نہ ہوسکا سابق کمشنر نے 2012 میں میوزیم سے ملحقہ لائبریری کو نڑوالہ چوک منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی بلڈنگ بھی تیار کی گئی مگر نصف کتب ہی نڑوالہ لائبریری منتقل کی گئیں لائبریری خالی نہ کی گئی سابق لیگی ایم پی اے نے بھی میوزیم کی جگہ حاصل کرنے کی کوشش کی اب لائلپور میوزیم میں سینکڑوں قیمتی نوادرات موجود ہیں لیکن ان کو ڈسپلے میں رکھنے کی جگہ نہیں میوزیم میں ڈی آکسی جنیٹڈ چیمبر بھی نہیں جس پرنوادرات خراب ہورہی ہیں ڈائریکٹر تعلقات عامہ کو ہی میوزیم کا چارج دے کر کام چلایا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹر تعلقات عامہ انچارج میوزیم خورشید جیلانی کا کہنا ہے کہ میوزیم کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں