شادی شدہ خاتون کو کمسن بیٹے سمیت اغوا کرلیاگیا

شادی شدہ خاتون کو کمسن بیٹے سمیت اغوا کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو کمسن بیٹے سمیت اغواکرلیاگیا۔ تھانہ رضا آبادکے علاقے 219رب کی رہائشی خالدہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا ۔

کہ اسکی شادی شدہ بیٹی اور نواسے کو ملزم علی رضا کی جانب سے گھر سے اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے سے لڑکے کو مبینہ طور پر اغواکرلیاگیا۔ چک نمبر 266رب کے رہائشی سجاد کے بھتیجے 14 سالہ اشفاق کو نامعلوم ملزموں کی جانب سے گھر کے قریب سے ہی مبینہ اغوا کرلیاگیا۔ مقدمہ درج کرلیاگیا لیکن ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں