زرعی ترقی کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا :زاہد توصیف

 زرعی ترقی کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا :زاہد توصیف

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) فیصل آباد کے سینئر رہنما رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ زرعی ترقی کے بغیر ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو سکتا ۔۔

بہترین فصل اور زیادہ پیداوار کیلئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی تیاری اور روک تھام اشد ضروری ہے ، کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مراعات کی فراہمی کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے گندم \' کپاس\' چاول \' دالوں کی زیادہ کاشت کیلئے کسانوں کو سستی بجلی سمیت دیگر مراعات دینا ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ حکومتوں اور محکمہ زراعت کی عدم توجہی کے باعث ہم زرعی شعبہ اور ایکسپورٹ میں بہت پیچھے چلے گئے ہیں رانا زاہد توصیف نے مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے تمام مراحل میں آسانیاں پیدا کی جائیں علاوہ ازیں جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات کی تیاری اور فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اس ضمن میں تمام اصلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو اپنی ذمہ داری کماحقہ سرانجام دینی چا ہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں