رنگ پور کینال بریج کی بحالی پر کام متباد ل راستہ اپنانے کی ہدایت

 رنگ پور کینال بریج کی بحالی پر کام متباد ل راستہ اپنانے کی ہدایت

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام متوجہ ہوں ،اٹھارہ ہزاری سے مظفرگڑھ روڈ پر واقع خستہ حالی کا شکار رنگ پور کینال بریج کی بحالی و مرمت پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

بریج کی مرمت و بحالی کے دوران ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔بریج بحالی کے دوران ہیڈ تریموں سے گڑھ موڑ ،احمد پور سیال اور مظفرگڑھ جانے والی چھوٹی ٹریفک رشید پور لنک روڑ استعمال کرے گی۔جھنگ سے گڑھ موڑ ،احمد پور سیال اور مظفرگڑھ جانے والی ہیوی ٹریفک شورکوٹ سے گڑھ مہاراجہ روڑ استعمال کرے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں