فیصل آباد میں لمپی سکن کے کیسز دوبارہ سامنے آنے لگے

فیصل آباد میں لمپی سکن کے کیسز دوبارہ سامنے آنے لگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں لمپی سکن کے کیسز دوبارہ سامنے آنے لگے مختلف مویشی منڈیوں میں آنے والی گائے اور بیلوں میں لمپی سکن کے اثرات مل رہے ہیں۔۔

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے حفاظتی اقدامات یا ویکسی نیشن کے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ۔گزشتہ دو برس پہلے عید الاضحی کے قریب مویشیوں میں لمپی سکن کی بیماری شروع ہوئی تھی گائے اور بیلوں کے جسم پر زیر جلد آبلے نماں زخم بنتے تھے لمپی سکن کے کیسز سامنے آنے پر ویکسی نیشن اور سپرے کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا لمپی سکن سے سینکڑوں مویشی ہلاک ہوگئے تھے اب ایک بار پھر سے لمپی سکن کے کیسز آنا شروع ہوچکے ہیں مختلف مویشی منڈیوں میں آنے والی گائے اور بیلوں میں لمپی سکن کے اثرات شروع ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں