سی آئی اے مکوآنہ کی کارروائی ،بھکی کے 200 تھیلے برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی آئی اے مکوآنہ کی کارروائی ، 50لاکھ روپے مالیت کے بھکی کے 200 تھیلے قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔
سی آئی اے مکوآنہ کی کے انچارج شکیب بٹ نے اپنی ٹیم اے ایس آئی سہیل، اے ایس آئی ریاض مختار ، کانسٹیبل غازی انیس اور کانسٹیبل افضل چدھڑ کے ہمراہ کار روائی کرتے ہوئے ملزم مبین کے قبضے سے بھکی کے 200 تھیلے برآمد کرلئے ۔ جس کی محموعی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم ملک بھر کے مختلف اضلاع میں بھکی سپلائی کرتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے ۔