چناب کالج کے طلبہ کی بہترین پوزیشنز پر انعامات ، اسناد تقسیم

چناب کالج کے طلبہ کی بہترین پوزیشنز پر انعامات ، اسناد تقسیم

جھنگ ،اٹھارہ ہزاری (ڈسڑکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)چناب کالج جھنگ کے طلبہ نے کیمبرج یونیورسٹی کے امتحان مئی/جون 2023 میں تین پوزیشنز حاصل کیں اس سلسلے میں کالج میں گرینڈ مارننگ اسمبلی کا انعقادہوا ،قابل فخر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات واسناد سے نوازا گیا ۔

چناب کالج جھنگ کے پرنسپل اعظم مقبول صدیقی نے کالج کی کارکردگی پر روشنی ڈالی طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباددی ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ/چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ ایم عمیر تھے ۔ او لیول کے طلبہ احمد جلال اور علی حیدر سکندر نے اردو(فرسٹ لینگویج)میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن جبکہ اے لیول کی طالبہ عائشہ کاشف نے بیسٹ فائیو اے گریڈ حاصل کرتے ہوئے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن لی اورعائشہ کاشف نے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ میں کمپیوٹر سائنس میں فل برائٹ سکالر شپ حاصل کرتے ہوئے داخلہ حاصل کیا۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ نے طلبہ اور انکے اساتذہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں سٹاف کی کوششوں کو سراہا اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کالج میں پودا بھی لگایا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں