بچوں کی تاریخ پیدائش اور نام کے اندراج میں غلطیوں ، مسائل کا خاتمہ نہ ہوسکا

بچوں کی تاریخ پیدائش اور نام کے اندراج میں غلطیوں ، مسائل کا خاتمہ نہ ہوسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)بچوں کی تاریخ پیدائش اور نام کے اندراج میں غلطیوں اور مسائل کا خاتمہ نہ ہوسکا پیدائش پرچی کا اندراج نہ ہونے یا غلط اندراج ہونے کے باعث شہری یونین کونسل دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق بچوں کی پیدائش کے بعد بچوں کے نام اور تاریخ پیدائش کے اندراج میں مختلف غلطیاں سامنے آتی ہیں کئی بار بچوں کی تاریخ پیدائش اور نام کا اندراج ہی نہیں کیا جاتا اور اس کا کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں بنت اور بعض اوقات نام یا تاریخ پیدائش میں رد و بدل اور غلطی کرکے سرکاری ریکارڈ میں درج کردیا جاتا ہے یونین کونسل سیکرٹریز کی جانب سے کی جانے والی غلطیوں کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے نام یا تاریخ پیدائش کے غلط اندراج کے باعث والدین کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا اور اگر والدین تصحیح کیلئے یونین کونسل دفتر جائیں تو ان کو چکر لگانے پڑتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے نام اور تاریخ پیدائش کے اندراج میں جدت لائی جائے نام اور اندراج کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن میں بھی مشکل ترین طریقہ کار کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں