مسلح افراد کی جانب سے شہری کی دکان پر فائرنگ ، توڑ پھوڑ

مسلح افراد کی جانب سے شہری کی دکان پر فائرنگ ، توڑ پھوڑ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری کی دکان پر فائرنگ کردی گئی۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 266رب کے قریب یاسین نامی شہری اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران مسلح ملز موں کی جانب سے اسکی دکان پر فائرنگ کردی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ جبکہ دکان کا قیمتی سامان ٹوٹ پھوٹ کا نشانہ بنانے کے ساتھ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں