انٹر کے امتحانات ،ٹو بہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

 انٹر کے امتحانات ،ٹو بہ میں  دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ انٹر کے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے متحرک ہے۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے انٹر سالانہ امتحانات کو شفاف، غیر جانبدار اورپر امن بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،ضلع بھر کے تمام امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے اندر کسی بھی امیدوار، کسی نگران عملے یا کسی بھی شخص کو امتحانی مراکز کی حدود میں کوئی کتاب، گائیڈ یا حل شدہ کاغذات، متعلقہ مواد، ڈیجیٹل ڈائری، موبائل فون سیٹ اور ہتھیار لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،امتحانی مراکز کی حدود کیلئے دفعہ 144 سات یوم کیلئے نافذ کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں