ممکنہ سیلاب اور بارشوں سے نمٹنے کی پیشگی تیاریاں مکمل

ممکنہ سیلاب اور بارشوں سے نمٹنے کی پیشگی تیاریاں مکمل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب اور بارشوں کے خطرات نمٹنے کی پیشگی تیاریاں مکمل کرکے ایمرجنسی کی صورت میں سیلابی علاقوں سے حیوانی و انسانی انخلا کی حکمت عملی ترتیب دیدی۔

اس حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے تمام محمکوں کو الرٹ رہنے اور آپس میں باہمی رابطے بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ہمیں اپنی تیارہاں مکمل رکھنی چاہئیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ذوالقرنین اعوان زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں بارے بریفنگ دی، اجلاس میں محکمہ انہار، صحت ، لائیو سٹاک، تعلیم ،پولیس، انفارمیشن، ٹرانسپورٹ اتھارٹی و دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت ،انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشینری کو بھی فنگشنل حالت میں رکھا جائے فلڈ بندوں سے تجاوزات کے خاتمہ کا آپریشن جلد از جلد مکمل کیا جائے محکمہ صحت اورلائیو سٹاک کے پاس ادویات کا وافر سٹاک ہونا چا ہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں