سعودی عرب پاکستان کا محسن، ہر مشکل میں ساتھ دیا :ملک عبدالحفیظ

سعودی عرب پاکستان کا محسن، ہر  مشکل میں ساتھ دیا :ملک عبدالحفیظ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیاہے سیلاب ہویا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا بھر پور ساتھ بعض عناصر کو پاک عرب دوستی اچھی نہیں لگتی وہ لوگ پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار ممبر سپریم کونسل مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ملک عبدالحفیظ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ اس سے پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں