زیادہ تر لاپتہ افراد دہشتگردی میں ملوث :اہلخانہ شہدا

زیادہ تر لاپتہ افراد دہشتگردی میں ملوث :اہلخانہ شہدا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کے اہلخانہ کی ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کہاہے کہ زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم تنظیموں کے لئے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔۔

 اسے سیاسی مسئلہ نہ بنایا جائے ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہمارے پیاروں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہم تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں ہم اس بات کی مثال ہے کہ ہمارے پیاروں نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کر کے جام شہادت نوش کیا زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم تنظیموں کے لئے دہشت گردی میں ملوث ہیں پاکستان میں ہو نیوالوں حملوں میں لاپتہ افراد شامل ہیں اکثرایسے واقعات کے ہم گواہ ہیں کہ جن میں لاپتہ افراد کے خلاف لڑتے ہوے ہمارے پیارے شہید ہوے ہماری اپیل ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلہ کو سیاسی نہ بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں