شہید ہیڈ کانسٹیبل کی برسی پر سلامی پیش ، پولیس افسروں کی فاتحہ خوانی

شہید ہیڈ کانسٹیبل کی برسی پر سلامی  پیش ، پولیس افسروں کی فاتحہ خوانی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہید ہیڈ کانسٹیبل اسرار شاہ کی برسی پر ڈی ایس بھوانہ سجاد حسین و دیگر پولیس افسروں نے۔۔

 قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کی قبر پر سلامی دی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ پولیس افسروں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں۔ انکے ورثاء ہمارے فیملی ممبر ہیں جنکی ویلفیئر کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں