کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا

 کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)ضلعجھنگ میں محکمہ خواراک کی جانب سے کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم کا سلسلہ نہ شروع ہو سکا۔۔

 روزانہ سینکڑوں کا شتکار گندم خریداری سنٹر پر چکر لگاکر لگا کر مایوس لوٹ لوٹنے لگے ۔ جھنگ کے سیٹ 2 سمیت متعدد گندم خریداری مراکز پر فورڈ انسپکٹر اور دیگر عملہ بھی دن بھر غائب رہتا ہے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں نہ تو باردانہ فراہم کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کوئی اہلکار موجود ہوتا ہے ۔صورتحال پر کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری باردانہ فراہمی اور تمام سنٹرز پر تعینات عملے کو حاضررہنے کا بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں