شہباز جلوکا کے ڈیرے پریوم کاشتکار کی تقریب

 شہباز جلوکا کے ڈیرے  پریوم کاشتکار کی تقریب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کپاس کی فصل کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے چک نمبر 411 گب میں چودھری شہباز جلوکا کے ۔۔

ڈیرے پر یوم کاشتکارپرتقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیر ہوچہ نے شرکت کی اورخطاب کرتے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سولر سسٹم کے لئے ٹیوب ویل،بلاسود قرضہ،زرعی اوزاروں کی سبسڈی پر فراہمی، پختہ کھالوں کی تعمیر،کسان کارڈ کا اجر اور کپاس بحالی کے لئے بھی اقدامات شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں