مسلح افراد نے خنجر کے وار کر کے ماں بیٹے کو شدید زخمی کر دیا

مسلح افراد نے خنجر کے وار کر کے ماں بیٹے کو شدید زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے خنجر کے وار کرتے ہوئے ماں بیٹے کو تشدد کانشانہ بنادیا۔

تھانہ نشاط آباد کے علاقے محلہ گلشن مدینہ کے رہائشی ثاقب ظہور نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے اسکی والدہ کو قابو کرکے خنجر کے وار کرتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایا جارہا تھا۔ جیسے ہی وہ اپنی والدہ کو بچانے کیلئے آگے بڑھا تو ملز موں کی جانب سے اسے بھی قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔ بعد ازاں ملز موں کی جانب سے دھمکیاں دیتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں