جھنگ:گندم خریداری شروع نہ ہونے پر کسانوں کا احتجاج

جھنگ:گندم خریداری شروع نہ ہونے پر کسانوں کا احتجاج

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ میں کسانوں نے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے پر پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔۔

 اور گندم کے خوشوں کا آگ لگادی ۔ پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر واجد نول اور دیگر رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ کسانوں نے زرعی ادویات ادھار لیکر مہنگی کھاد اوربجلی سے گندم کاشت کی ،فصل پک کر تیار ہو چکی ہے تو خریدنے والا کوئی نہیں جبکہ ادھار دینے والے کسانوں کے کو تنگ کر رہے ہیں۔ ہمارے وزیر خوراک کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایک ایکڑ گندم کی کاشت کے لئے کتنا بیج درکار ہے کتنے پانی لگائے جاتے ہیں اورکب کتنی کھاد دی جاتی ہے ۔ اگر حکومت نے گندم خریداری کے لئے کوئی قابل عمل پالیسی نہ بنائی تو 29 اپریل کو لاہور میں تاریخی دھرنا دیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں