مختلف واقعات میں 3 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا

مختلف واقعات میں 3 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں تین افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔تھانہ ملت ٹاون کے علاقے۔۔

 چک نمبر 119 ج ب کے رہائشی علی حسین کے بھائی کو نامعلوم ملز موں کی جانب سے اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 266رب کے قریب جاوید نامی شہری کا 40 سالہ بیٹا موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں گھر سے نکلا۔ جسے موٹرسائیکل سمیت نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔جبکہ تھانہ منصور آباد پولیس کے علاقے واپڈا آفیسرز کالونی کے رہائشی احمد ندیم نامی شہری کے 32 سالہ بیٹے کو نامعلوم ملز موں نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں