گھر سے ملازمت کیلئے جانیوالی لڑکی مبینہ اغوا ،زیادتی

گھر سے ملازمت کیلئے جانیوالی لڑکی مبینہ اغوا ،زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے ملازمت کیلئے جانے والی جواں سالہ لڑکی کومبینہ طورپر اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے عثمان ٹائون کے رہائشی نوید نامی شہری کی بیٹی (ک)گھر سے فیکٹری میں ملازمت کی تلاش کیلئے نکلی ۔ جسے ملزم کی جانب سے اغواکرلیاگیا اور نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ چک نمبر 190رب کے رہائشی شیر محمد کی شادی شدہ ہمشیرہ (م ، ب ) کو ملزم اکبر کی جانب سے مبینہ طورپر اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں