پراپرٹی کی خریداری کے دوران شہری کو لاکھوں کو نقصان پہنچا دیا

پراپرٹی کی خریداری کے دوران  شہری کو لاکھوں کو نقصان پہنچا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خریداری کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا شکار بنادیاگیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں شاہد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نجیب الحق کی جانب سے قریبی تعلقات کے دوران اس سے مکان کا سودا طے کیا۔ اس دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کرلی گئی لیکن اسکے عوض جعلی اور بوگس کاغذات تیار کرکے اسکے حوالے کردئیے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں