لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی کرنے والا حوالات پہنچ گیا

لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی  کرنے والا حوالات پہنچ گیا

سمندری(نمائندہ دنیا)دوران ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی کرنے والا حوالات پہنچ گیا۔لیڈی ڈاکٹر نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر عالیہ عباس نے پولیس کو بتایا کہ ۔۔۔

وہ دفتر کام کر رہی تھی کہ اصغر سکنہ469گ ب مرضی کی میڈیسن نہ لکھنے پر سیخ پا ہو گیا اور بدتمیزی کرتے گلا دبانے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں کمرے سے بھاگ کر جان بچائی پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں