تھانہ گڑھ کی حدود میں بڑھتی ڈکیتی وارداتوں کیخلاف احتجاج

تھانہ گڑھ کی حدود میں بڑھتی ڈکیتی  وارداتوں کیخلاف احتجاج

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ گڑھ تاندلیانوالہ کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کیخلاف تاجر برادری کا روڈ بلاک کرکے احتجاج۔

تاجر رہنماشہروز ساکن 540گ ب کی قیادت میں درجنوں دکانداروں نے کنجوانی سٹیشن کے قریب ٹائروں کو آگ لگا کر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ڈی ایس پی مسعود اور ایس ایچ او تھانہ گڑھ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے عوام ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔تاجر برادری نے آئی جی پنجاب،ار پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں