ایکسل لوڈ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

 ایکسل لوڈ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنے اور گاڑیوں کی باڈیز غیر قانونی طور پر بڑی کروانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارر وائی کرنے سے گریزاں ہے۔۔۔

 ٹرک سٹینڈ پر موجود لوڈر گاڑیوں کی دیسی ساختہ باڈیز طے شدہ سائز سے کئی کئی فٹ بڑی ہونے کے باوجود گاڑیاں پاس کردی جاتی ہیں اوور لوڈ گاڑیاں سڑکوں پر آنے سے سڑکیں بھی خراب ہوتی ہیں اور حادثات بھی رونما ہوتے ہیں ۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے نام پر کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے فیصل آباد میں چلنے والی بیشتر لوڈر گاڑیوں کے مالکان نے گاڑیوں کی باڈیز میں تبدیلی کرواتے ہوئے طے شدہ سائز سے کئی گنا بڑی دیسی ساختہ باڈیز تیار کروائی ہیں جن میں اوور لوڈنگ کی جاتی ہے دوران پاسنگ ان تبدیل شدہ باڈیز والی گاڑیوں کو بھی پاس کردیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق لوڈر گاڑیوں میں ٹرپل ایکسل دس ویلر گاڑی پر سامان سمیت 30 ٹن سے زیادہ وزن نہیں ڈالا جاسکتا چار ایکسل 14 ویلر 40 فٹ کنٹینر پر 60ٹن سے زائد مال لوڈ نہیں ہوسکتا پانچ ایکسل 18 ویلر کنٹینر پر 70 ٹن اور چھ ایکسل 22 ویلر ٹرالر پر 80 ٹن سے زیادہ وزن لوڈ نہیں ہوسکتا لیکن ان تمام گاڑیوں کی باڈیاں تبدیل کرکے بڑی کروانے کے بعد ان پر طے شدہ وزن سے کئی گنا زیادہ وزن ڈالا جاتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں