فیسکو کا نیا سافٹ ویئر ایک ہی وقت میںدودو بل نکالنے لگا

 فیسکو کا نیا سافٹ ویئر ایک ہی وقت میںدودو بل نکالنے لگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نیا سافٹ ویئر ایک ہی وقت میں دو دو بل نکالنے لگا۔ ایک ماہ میں ایک ہی میٹر کا ڈبل بل بھجوائے جانے پر شہری سیخ پا ہوگئے ۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بلنگ کے لیے متعارف کروایا گیا نیا سافٹ ویئر اپنے کارنامے دکھانے لگا۔ صارفین کو اپریل کے مہینے کے دو دو بل جاری کردیئے گئے ۔ پیپلزکالونی ڈویژن میں صارفین نے ایک بل جمع کروایا تو چند روز بعد اسی مہینے کا نیا بل بھی گھروں میں بھیج دیا گیا۔ جس پر شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے جن کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مہنگی بجلی کے باعث بل کی ادائیگی ممکن نہیں رہی لیکن فیسکو کا بلنگ ڈیپارٹمنٹ انوکھے کارنامے سرانجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے فیسکو چیف انجینئر عامر سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں