عوام کو سہولیات فراہمی ن لیگ کا مشن :ـ اسد الرحمٰن

عوام کو سہولیات فراہمی ن لیگ کا مشن :ـ اسد الرحمٰن

جکھڑ (سٹی رپورٹر )رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری اسد الرحمٰن نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے ۔ پارٹی عوام کی ترقی کی ضمانت ہے ۔

مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ۔ وہ وقت دور نہیں ہے جب عوام حقیقت میں تبدیلی محسوس کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی استحکام ہے ۔عوام نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دیکر ایوان تک پہنچایا ہے ،مسائل حل کیلئے ارکان اسمبلی اور وزراء اپنا کر دار ادا کرینگے اور عوام کو بہت جلد ریلیف ملے گا۔ نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں