سدھار منشیات فروشی کا گڑھ، نئی نسل تباہ ہونے لگی

 سدھار منشیات فروشی کا گڑھ، نئی نسل تباہ ہونے لگی

پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا پولیس کی غفلت و مبینہ ملی بھگت سے سدھار میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پکڑنے لگا ،بدنام زمانہ منشیات فروش دیدہ دلیری سے آئس ۔۔۔

چرس و افیون کا دھندہ کرنے لگے متعد دملزم گرفتاری کے بعد رہا ہوتے ہی دوبارہ دھندہ کررہے ہیں،منشیات فروش نشہ کے عادی افراد کو ہی سیل مین کے طور پر استعمال کرنے میں مصروف ہیں بارہ سے پندرہ سالہ لڑکے ملزموں کا مال نشہ کے عادی افراد کو پہنچانے کا کام کرتے ہیں جو بعد ازاں خود نشہ کے عادی بن جاتے ہیں نشہ نہ ملنے پر نشئی چوری کی وارداتیں کرتے ہیں سدھار کمرشل مارکیٹ ،قبرستان روڈ منشیات کے عادی افراد کی اماجگاہ بن چکے ہیں منشیات عام ہونے سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ۔چند ماہ قبل زہریلا انجکشن لگانے سے 9افراد کی موت واقع ہوئی تھی جن کا تعلق اسی گائوں سے تھا ۔علاقہ مکینوں نے آر پی او اورسی پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے کہا ہے کہ منشیات فروشوں اور انکی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معاشرے اور نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں