اسسٹنٹ کمشنرزانسداد پولیومہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے سرگرم

اسسٹنٹ کمشنرزانسداد پولیومہم پر  عملدرآمد کی نگرانی کیلئے سرگرم

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرز انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایرج حیدر گوندل، اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ڈاکٹر اورنگزیب اور اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد گلی محلوں میں پہنچ گئے اورپولیو ٹیموں کی طرف سے گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کے عمل کو چیک کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں