محکمہ زراعت کا سبزیوں ، پھلوں کی کاشت پر آگاہی سیمینار

محکمہ زراعت کا سبزیوں ، پھلوں کی کاشت پر آگاہی سیمینار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت کے شعبہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاشتکاروں کو سبزیوں اور ۔۔

پھلوں کی کاشت کو بہتر کرنے اور فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کیا گیا ، کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محکمہ ذراعت فیصل آباد شعبہ پھلوں اور سبزیات کی ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عائشہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثوبیہ اکرم، ایگریکلچر آفیسرز جاوید اقبال اور مدیحہ یونس کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 298 گ ب میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ غلام عائشہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سبزیوں اور پھلوں کے کاشتکاروں کی زیر کاشت فصلوں کا وزٹ کرتے ہوئے فصلوں کی کاشتکار کو بہتر بنانے ، انکی پیداوار کو بہتر کرنے سمیت دیگر امور سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر محکمہ زراعت افسروں کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو دور جدید کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں پر پیدا ہونے والے اثرات سے آگاہ کرنا تھا تاکہ کاشتکار ماہرین زراعت کے مفید مشوروں کے مطابق اپنی فصلوں کی پیداوار کو بہتر بناسکیں۔ جس سے ناصرف کاشتکاروں کو بہتر آمدن حاصل ہوگی بلکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری لائی جاسکے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں