آستانہ عالیہ محدث اعظم جھنگ بازار میں اہلسنت کانفرنس

آستانہ عالیہ محدث اعظم جھنگ بازار میں اہلسنت کانفرنس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)آستانہ عالیہ محدث اعظم جامع مسجد سنی رضوی جھنگ بازار میں پیغام اہلسنت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

ملک بھر سے عمائدین سمیت مرکزی صدر سید مراتب علی شاہ اور نائب صدر ضیااللہ سمیت صاحبزادگان نے خصوصی شرکت کی پیغام اہلسنت کنونشن میں شریک علماکا کہنا تھا کہ دین ہمیں محبت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہمیں اختلافی مسائل کی بجائے محبت و یگانگت اور مل بیٹھنے    کی بات کرنی چاہئے انتشار پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے تمام مکاتب فکر کو سبز ہلالی پرچم تلے مل کر کام کرنا چاہیے اپنے اپنے عقائد کی حفاظت کریں مگر دوسرے کے عقائد اور مذہبی جذبات کو بھی مجروح نہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں