پانی کی ٹینکی پر خودکشی کیلئے چڑھنے والے کو ریسکیو کرلیا گیا

پانی کی ٹینکی پر خودکشی کیلئے  چڑھنے والے کو ریسکیو کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پانی کی کئی فٹ بلند ٹینکی پر خودکشی کیلئے چڑھنے والے شہری کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے باحفاظت اُتار لیا گیا۔

جھمرہ روڈ پر واقعہ محلہ گٹی کے قریب واقع پانی کی ٹینکی پر ظفرکالونی کا رہائشی 40 سالہ فاروق خودکشی کی نیت سے چڑھ گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیوی مشینری کی مدد سے مذکورہ شخص کو باحفاظت نیچے اُتار لیا۔ جو گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں