دمہ قابل علاج ،سانس میں دشواری پرہسپتال جائیں:ماہرین

دمہ قابل علاج ،سانس میں دشواری پرہسپتال جائیں:ماہرین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان سوسائٹی اف انٹرنل میڈیسن اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ ایستھما ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔۔

قیادت پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت، پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی اور ڈاکٹر عرفان نے کی۔ واک وی سی آفس سے شروع ہو کر الائیڈ ہسپتال اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت تقریباً26 کروڑ لوگ دمہ کا شکار ہیں اسکی سب سے بڑی وجہ الرجی ہے ۔ دنیا میں ہر سال ساڑھے چار لاکھ افراد دمے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ دمہ قابل علاج مرض ہے سانس میں داشواری، سینے سے سیٹیوں کی اواز ہو یا سینے میں دباؤ محسوس ہوتو ڈاکٹر سے رجوع اور اس بیماری کے لیے انہیلر کا استعمال کریں گولیوں اور سیرپ سے اس بیماری کا علاج ممکن نہیں ہوتا۔ اگر اس بے ضرر بیماری کا علاج نہ کیا جائے تو وہ موت کے منہ تک لے جاتی ہے ۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عامر شوکت نے کہا کہ آجکل گندم کی کٹائی کا سیزن ہے ڈسٹ الرجی سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور اگر گھر کی کسی چیز جیسے قالین یا جانور سے الرجی ہے تو اسے گھر سے دور کر دیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں