تمام ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹرز بنانے کا حکم

تمام ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹرز بنانے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہیٹ سٹروک سے متعلق روزنامہ دنیا کی خبر پر محکمہ صحت نے نوٹس لے لیا۔فیصل آباد میں ۔۔

درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باوجود ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹرز نہ بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرر اسفند یار کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیا گیا اور ضلع میں تمام ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹرز بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کاؤنٹرز بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی ہیٹ سٹروک سے آگاہی کے لیے معلوماتی بینرز بھی آویزاں کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں