ریسکیو دفترسمندری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد

ریسکیو دفترسمندری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد

سمندری(نمائندہ دنیا )ریسکیو1122اور فلاحی تنظیم راہ انسانیت پروگرام کی کاوشوں سے ریسکیو بلڈنگ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

 اس حوالے سے فلاحی تنظیم کے صدرطاہر نواز اور ریسکیو1122 ضلعی انچارج ظفر اقبال میں معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی ۔ طاہر نواز کا کہنا تھا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے ریسکیو اہلکاروں سمیت شہر کی بڑی آبادی محلہ اشرف آبا د شوکت آباد تاندلیانوالا روڈکے سینکڑوں گھر مستفید ہوں گے اور اس منصوبہ پر4ملین روپے خرچ آئیں گے ۔ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں ۔حق نواز کا کہنا تھا کہ راہ انسانیت پروگرام کے تمام فلٹریشن پلانٹ سے شہر بھر میں روزانہ 20ہزار ٹن پانی گھروں میں استعمال ہوتا ہے جبکہ اس پلانٹ سے روزانہ 6 ٹن صاف پانی فراہمی ہو گی ریسیکو1122سمندری کے انچارج امتیاز اور فہد امین بھی موجود تھے ۔ آخر میں ریسکیو بلڈنگ کے لان میں پودا بھی لگایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں