گھنٹہ گھر:تجاوزات کیخلاف آپریشن،تاجروں کا شٹرڈاؤن،وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی دھمکی

گھنٹہ  گھر:تجاوزات  کیخلاف  آپریشن،تاجروں  کا  شٹرڈاؤن،وزیراعلیٰ  ہاؤس  کے  سامنے  احتجاج  کی  دھمکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجر تنظیموں اور سی او میونسپل کارپوریشن میں تنائو بڑھنے لگا گھنٹہ گھر کے اطراف میں ہونے والے آپریشن کے بعد تاجروں نے شٹر ڈاون کردیا آپریشن نہ روکنے پر وزیر اعلی ٰہاوس کے سامنے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کی طرح گھنٹہ گھر کے اطراف میں موجود بازاروں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اس آپریشن کے دوران دکانوں کے اوپر موجود شیڈز گرائے جارہے ہیں جس پر تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں میونسپل کارپوریشن کے عملے کی جانب سے بھوانہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں دکانوں پر نصب5فٹ سے بڑے شیڈ گرا دیئے گئے دکانداروں نے بازار بند کر دیا چیف افسر میونسپل کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں بھی روک لیں اور آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا تاجر راہنما امین بٹ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے پانچ فٹ شیڈ کی اجازت دی تھی کارروائی نہ روکی تو دو دن بعد پورا شہر ہڑتال شروع کر دے گا امین بٹ نے سی او میونسپل کارپوریشن پر وزیراعلیٰ کے خلاف سازش کا الزام بھی لگایا دوسری جانب چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کی ہدایت پر آپریشن کیا جارہا ہے ، جو جاری رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں