نوسربازمسافراورشہری سے 5لاکھ سے زائد لے اڑے

نوسربازمسافراورشہری سے 5لاکھ سے زائد لے اڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازمسافراورشہری سے 5لاکھ سے زائد لے اڑے ۔تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں حکیم الدین نامی مسافر اپنی گاڑی کے انتظار میں بیٹھا تھا ۔۔

کہ اس دوران نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے ذہنی طور پر اپنے قابو میں کرلیااور اسکے پانچ لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی میں خالد وسیم کونامعلوم نوسربازوں کی جانب سے اسے روک لیاگیااور باتوں میں الجھاتے ہوئے نقدی، موبائل اور دیگر سامان سے محروم کردیااور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں