ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وائے ڈی اے پنجاب کی کال پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے الائیڈ ہسپتال میں مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت صدر وائی ڈی اے الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر اورنگزیب گجر اور دیگر کابینہ ممبران نے کی اس موقع پر دیگر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
شرکاء نے الائیڈ ہسپتال کی او پی ڈی سے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی تک نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اورنگزیب گجر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ایڈ ہاک ڈاکٹرز کو بیروزگار کرنے کی سکیم کو فوری بند کرے ، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، عوام کی سہولت کے لیے ہسپتالوں میں دواؤں کی دستیابی، ری ویمپنگ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات اور کرغزستان میں میڈیکل کے طلبہ پر تشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی جلد واپسی کے مطالبات کئے گئے ،ڈاکٹرز کمیونٹی کے مسائل کو فوری حل نہ کیا گیا تو اپنے حقوق کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔