ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو   کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

کمالیہ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیکنگ سمیت مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔

 ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ہسپتال کے مختلف وارڈز سمیت ادویات سٹور کا بھی معائنہ کیا اورہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی سمیت بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ،ایم ایس ایمر جنسی میں مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں