وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی میں فن خطاطی ورکشاپ
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فن خطاطی مسلمانوں کا عظیم ورثہ ہے جس کی طرف طلبہ کو راغب کرنے کیلئے شعوری کاوشیں عمل میں لانا ہونگی تاکہ وہ اس فن پر عبور حاصل کرکے دنیا میں اپنا منفرد مقام قائم رکھ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار مقررین نے وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرنے ہوئے کیا۔ورکشاپ کی صدارت ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہوم سائنسز ڈاکٹر بینش اسرار نے کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر عائشہ ریاض اور ڈاکٹر صدف اقبال خاں نے بھی خطاب کیاجبکہ ورکشاپ کے ریسورس پرسن یونیورسٹی آرٹسٹ محمد آصف اور فائن آرٹ کی ٹیچر زیبا شہزادی تھے ۔جس میں35سے زائد طلبہ کو اس عظیم فن سے روشناس کروانے کیلئے تربیت کا انعقاد کیا گیا۔