دو گروپوں میں لڑائی ،گولیاں لگنے سے ٹرانسفارمر تباہ، مقدمہ درج

دو گروپوں میں لڑائی ،گولیاں لگنے  سے ٹرانسفارمر تباہ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لڑائی کے دوران فائرنگ سے ٹرانسفارمر تباہ ہونے پر فیسکو حکام نے مقدمہ درج کروا دیا۔۔

،تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈوگر بستی میں دو گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا جس دوران ملزمان نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فیسکو حکام کے مطابق گولیاں لگنے سے گلی میں لگا پونے چار لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر تباہ ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں