خاتون سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خاتون سے زیادتی اور ویڈیو بنا  کر بلیک میل کرنے والے ملزم  کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں محمد اعجاز نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کاشف نے اسکی بیوی کو نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس دوران اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کررہا ہے ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں