ایم ڈی واسا ناقص کارکردگی پر بر ہم ، 3 افسروں کو نوٹس

ایم ڈی واسا ناقص کارکردگی پر بر ہم ، 3 افسروں کو نوٹس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز ناقص کارکردگی پر شدید برہم ایم ڈی واسا کی ہدایت پر آپریشنر ڈائریکٹوریٹ ویسٹ کے ڈائریکٹر سمیت 3 افسروں کو نوٹس کردئیے گئے ۔

شہر میں سیوریج کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایم ڈی واسا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیف آباد سب ڈویژن کے علاقوں پٹھان والا اور 30 فٹا روڈ پر سیوریج کے اوور فلو کے مسائل حل نہ ہونے پر ڈائریکٹر آپریشنز ویسٹ فرحان اکرم ، ڈپٹی ڈائریکٹر مخدوم بابر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخ صغیر غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ متعلقہ افسروں کی ناقص کارکردگی کے باعث متعلقہ علاقے زیر آب اور حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں مجاز اتھارٹی نے معاملے کو مثبت انداز میں حل کرنے کے لئے جامع اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے مزید غفلت اور کسی صورت میں متعلقہ افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں